برطانوی خاتون نے 12 ہزار فٹ سے اسکائی ڈائیونگ کر کے 90 ویں سالگرہ منائی

0
46

برطانیہ کی 90 سالہ خاتون نے اپنی 90 ویں سالگرہ اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ خطرناک انداز میں منا کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے جبکہ برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق مسز ہلیری آکسلے نے اپنی90 ویں سالگرہ 12 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے منائی اور ان کے ساتھ اس میں ان کی پوتی بھی موجود تھیں۔

مرر نے مزید لکھا کہ دادی آکسلے نے 10 سال قبل اپنی 80 ویں سالگرہ بھی اسی طرح منائی تھی اور بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی کے ساتھ ہوا میں پیراشوٹ سے جست مکمل کی تھی۔ جبکہ اس بار بھی دادی اماں نے 90 سال کی عمر میں بھی ویسے ہی کامیابی کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی ہے جبکہ 12 ہزار فٹ کی اسکائی ڈائیونگ کا اہتمام خاندان کی جانب سے دادی کے لیے سالگرہ کے تحفے کے طور پر کیا گیا تھا اور اس کی دو پوتیاں بھی اس چھلانگ میں اس کے شریک ہوئی ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر
اخبار کے مطابق چھلانگ مکمل ہونے کے بعد بوڑھی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ پہلی بار بہت آسان اور کم پیچیدہ تھا۔ لیکن انہوں نے 10 سال قبل اپنی 80 ویں سالگرہ بھی ایسے ہی جوش و جزبہ منائی تھی ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے خطروں سے کھیلنا پسند ہے علاوہ ازیں ہلیری نے اپنی دوسری چھلانگ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ایک بار جیتا ہے لہذا جمپنگ کا عمل اس کے لیے غیرمعمولی خوشی ہے۔ اور اس کو مکمل کرکے میں پرجوش ہوں

Leave a reply