پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں کو نظر بند ایک ماہ کے لئے نظر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 12رہنماوں کو نظر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق ان رہنماؤں کو میر پور خاص اور شہید بے نظیر آباد جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز سمیت 12رہنماوں کو نظر بند کیا گیا ہے جس میں سابق ایم پی اے عنایت علی رند نوابشاہ اور عمرکوٹ سے دوست محمد میمن شامل ہیں۔
اسکے علاوہ علی نواز شہانی، لجپت سورانی، دلاور ملکانی، کرشن شرمر، آفتاب احمد قریشی، حاجی حسین مگریو شامل ہیں۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کیا پرامن احتجاج کرنا دہشتگردی ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے! خود نہتے پرامن شہریوں پر فائرنگ و شیلنگ کرکے لوگوں کو زخمی کیا پھر ہم پر ہی سیاسی مقدمہ درج کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا مملکت خدا داد میں جھوٹے مقدمے بنانے پر کسی کو سزا ملے گی؟ کیا پرامن احتجاج کرنا دہشتگردی ہے؟ کیا سپریم کورٹ آرڈر کے بعد یہ ایف آئی آر توہین عدالت نہیں؟

Comments are closed.