لاہور:12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اوربرہنہ ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

بادامی باغ پولیس کی کاروائی 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اور اس کی ننگی ویڈیو بنا کر رقم لینے والا ملزم گرفتارکر لیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس نے 15 پر کی گئی کال پر فوری کاروائی عمل میں لائی اور واقعہ میں ملوث ملزم شہباز گرفتار کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ویڈیو کی آڑ میں ملزم نے بچے سے 3 لاکھ 50 ہزار رقم بٹور لی-

بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

پولیس کے مطابق بچہ بہن کی شادی کے لیے رکھی ہوئی رقم گھر سے چوری کر کے ملزم کو دیتا رہا باپ کے پوچھنے پر بیٹے نے ساری بات بتا دی بادامی باغ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا-

ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والے درندوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں محبت و شفقت سے پیش آئیں-

قبل ازیں پولیس نے فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار کئے تھے چارسدہ کے تھانہ شبقدر پولیس نے عوامی شکایات پر موبائیل فونز میں فحش ویڈیوز ڈالنے والے موبائیل فونز دکانداران کے خلاف کامیاب کاروائی کی اور 20افراد گرفتارکر کے 20 کمپیوٹر قبضہ میں لے لئے

پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کو شکایت ملی کہ علاقہ تھانہ شبقدر میں موبائیل دکانات والے نوجوان لڑکوں کے موبائل فونز میں فحش ویڈیوز ڈال رہے ہیں جن کی وجہ سے نوجوانان جنسی بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں اور فحاشی کو فروع مل رہی ہے۔اس شکایت پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان کو فوری کاروائی کا حکم دیا ڈی ایس پی سبزعلی خان نے ہمراہ ایس ایچ او شبقدر انسپکٹر گلشید خان،طاہر خان اے ایس آئی انچارج چوکی بازار کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے20 دکانداران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جن کی قبضہ سے20 کمپیوٹر سیٹ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کی گئی ہے۔گرفتار شدہ افراد کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی شخص کو علاقہ میں فحاشی پھیلانے نہیں دیں گے۔عوام کسی بھی جرم اور معاشرتی برائی کے بارے ہمیں اطلاع دیں ہم فوری کاروائی کریں گے۔

نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

قبل ازیں نوجوان نسل کو موبائل میں فحش مواد اپلوڈ کرکے بے راہ روی کی طرف لے جانے والا دوکاندار گرفتارکر لیا گیا ،واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا ،فخرالاسلام خان اے ایس آئی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ مسلم بازار نوشہرہ کلاں میں ایک دوکاندار کے پاس کمپیوٹر میں بہت سے فحش مواد موجود ہیں۔جو وہ نوجوانوں اور بچوں کو موبائیل میں اپلوڈ کرواتا ہے۔فوری طور پر دوکان پر چھاپہ مارا گیا، ۔دوکان میں موجود کمپیوٹر کو چیک کرنے پر بہت سارے فحش مواد موجود تھے۔ملزم ریحان ولد دلشاد کو گرفتار کرکے کمپیوٹرز کو بطور ثبوت قبضہ پولیس کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف فحش مواد رکھنے اور دوسروں کو اپلوڈ کرنے کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔

فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

Comments are closed.