ملاوٹی دودھ بھیجنے پر8 افرادگرفتار، 1200 لیٹردودھ تلف

0
44

پشاور۔ (اے پی پی) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منی ظاہر کی نگرانی میں پشاورکے مختلف علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منی ظاہر کی نگرانی میں محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کے ہمراہ فقیر آباد، یوسف آباد اور دلزاک روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کی مدد سے شیر فروشوں کی دکانوں پر دودھ کے نمونے چیک کئے۔اس موقع پر تجزیہ کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی، بیکنگ سوڈا اور ممنوعہ خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہوئے جس پرکارروائی کرتے ہوئے 8 افراد گرفتارکرلیاجبکہ1200 لیٹرملاوٹی دودھ کوبھی تلف کیاگیا۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرپشاورمحمدعلی اصغرنے پشاورکے دیگرعلاقوں میں بھی دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

Leave a reply