پنجاب پولیس کے 121 افراد کورونا وائرس کا شکار، 5 شہید

0
37

لاہور:پنجاب پولیس کے 121 افراد کورونا وائرس کا شکار، 5 شہید،اطلاعات کے مطابق فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو سلام۔ کورونا کا خطرہ پولیس کے سر پر منڈلانے لگا۔ 121 افسر اور اہلکار متاثر ہوئے۔ لاہور میں 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں کی سکریننگ کی گئی۔ 205 کورونا کا شکار، 84 صحت یاب ہوئے۔

تفصیل کے مطابق کورونا سے لاہور میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ ٹریفک پولیس کے 24 جبکہ ڈولفن کے 17 اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے۔ ڈی ایس پی عامرڈوگر، انسپکٹر راؤ جاوید، ہیڈ کانسٹیبلان رمضان اورشمس شہید ہوئے۔ 121 میں سے 84اہلکار کورونا کو شکست دے کر دوبارہ ڈیوٹی پر آ گئے۔

تھانہ نواں کوٹ کا سب انسکپٹر خالد حسین کورونا کے باعث دم توڑ گیا۔ خالد حسین گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے، چند روز سے گھر میں قرنطینہ تھے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اشفاق خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد متاثر، آئی جی آفس کی خاتون ایس پی اور ایس پی سکیورٹی بلال ظفر بھی کورونا سے متاثر ہوئے۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا سے پولیس کا محکمہ دیگرمحکموں سے زیادہ متاثرہوا۔ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ہر قسم کے خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کام کریں گے۔

Leave a reply