حیدرآباد:فلسطینیوں سے محبت کے کھوکھلے دعوے:صرف 4 گھنٹوں میں 125 کروڑ کی شراب فروخت ،اطلاعات کے مطابق ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں عوام کے ایک بڑے طبقے کو اشیائے ضروریہ کی خرید وفروخت اورزندگی کے آگے بڑھنے کی فکر لاحق تھی تو دوسری جانب مے نوشی کے شوقین افراد کا ہجوم شراب کی دکانات پر دھاوا بول دیا تھا اور صرف 4 گھنٹوں میں 125 روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے ۔

تلنگانہ بھر میں شراب کی دکانوں نے 125 کروڑ کی ریکارڈ شراب فروخت کی کیونکہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد چار گھنٹوں کے اندر بیئر سمیت شراب ادوایات کی طری فروخت کی گئی۔ منگل کی صبح سے شراب کی فروخت معمول کے حجم میں تھی لیکن دوپہر میں لاک ڈاؤن فیصلے کے اعلان کے ساتھ ہی عوام شراب کی دکانوں پر امڈ پڑی ۔

جب دن بڑھتا گیا ، دکانوں پر بڑی بڑی قطاریں قطاریں دکھائی دینے لگی ۔ شام کے وقت بہت ساری جگہوں پر دکانداروں کے لئے ہجوم کا انتظام مشکل بن گیا کیونکہ گاہکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ شراب خریدنے کے لئے جھگڑا کیا۔ اس کے بعد بدستور دوکانداروں نے پولیس کی گشت کرنے والی ٹیموں کو بلایا تاکہ بڑھتی ہوئی بھیڑ کو سنبھالا جاسکے ۔

جڑواں شہروں کی چند دکانوں پر ایسا ہی ہجوم تھا کہ ایک دکاندار نے لفظی طور پر صارفین سے درخواست کی کہ وہ دکان کے اندر سے جسمانی فاصلے کے ساتھ مناسب قطار کو برقرار رکھیں تاہم گراہک نہیں مانے اور شراب خریدنے کے لئے جوش میں رہے۔ آٹھ بجے تک جب منگل کو رات کا کرفیو شروع ہوا تو دکانوں نے شراب اور بیئر کا 90 فیصد فروخت کیا جس میں صرف پریمیم برانڈ ہی رہ گئے تھے۔

Shares: