ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزاد خان)ڈی جی خان اور مظفرگڑھ اضلاع کے 13 ترقیاتی منصوبوں میں ترمیم کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے۔منصوبوں پر ایک ارب 31 کروڑ روپے خرچ ہوں گے کمشنر خالد منظور نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قواعد و ضوابط پورے کرنے پر منصوبوں میں ترمیم کی منظوری دی ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید اور دیگر افسران موجود تھے.
کمشنر ڈیرہ غازی خان خالد منظور کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہواجس میں ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے 13 ترقیاتی منصوبوں میں ترمیم کی مشروط منظوری دی گئی ہے جن میں ڈیرہ غازی خان کے پانچ اور مظفر گڑھ کے 9 منصوبوں کی مشروط منظوری دی گئی۔پبلک ہیلتھ کے منصوبوں کی منظوری سربراہ ادارہ کی عدم شرکت پر موخر کردی گئی۔کمشنر خالد منظور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ترمیم کے تمام قواعد پورے کئے جائیں۔ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونا چاہیے تاہم میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز وسیم اختر جتوئی ،انعم حفیظ،ایس ایز محمد نواز،محمد ارشد،انور علی ندیم،خلیل احمد کھوسہ،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ایگزیکٹو انجینئرز محمد رمضان،محمد وقاص ،ثقلین احمد،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران موجود تھے
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved