ڈی جی خانِِ:ڈپٹی کمشنر کا میونسپل سروسز کی چیکنگ کیلئے علی الصبح شہر کا دورہ

ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (واجداکبرسٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا میونسپل سروسز کی چیکنگ کیلئے علی الصبح شہر کا دورہ،
صفائی،نکاسی آب،صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات اب شہریوں کی پہنچ میں ہونگی۔
ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکرز کی حاضریاں چیک کیں،لوگوں سےصفائی بارے معلومات بھی لیں۔وہ سرپرائزڈ وزٹ کرکے سٹاف کی حاضریوں،میونسپل سروسز کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں،اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور،سی او میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل ودیگر افسران بھی شہر وزٹ کے دوران انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح ماڈل ٹاؤن ڈسپوزل،دریشک ٹاؤن،بلاک18،17،چوڑہٹہ بلاک،ریلوے پلی،گولائی کیمٹی،صدر بازار،دربار قادریہ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور میونسپل سروسز معاملات کا موقع پر بذات خود معائنہ کیا۔انہوں نے ماڈل ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا میونسپل اداروں کی ترجیح ہونا چاہیئے،سروسز میں ریلیف دے کر ہم عوامی اعتماد حاصل کر سکتے ہیں،محمد انور بریار نے گلیوں،سڑکوں،بازاروں میں صفائی،کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گلیوں،بازاروں سمیت کسی جگہ بھی گندگی کے انبار نظر نہیں آنے چاہئیے،مانیکہ کینال کے فٹ پاتھ اور ڈیوائیڈرز کو پینٹ کروایا جائے،چوڑہٹہ پارک میں گھاس لگوائی،سیٹنگ ایریا کو کلر فل بنانے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھروں کے مالکان کو گلیوں،بلاکس میں پڑے تعمیراتی ملبے کو فوری اٹھانے کا کہا جائے،ملبہ نہ اٹھوانے والے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں،
محمد انور بریار نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو سروے کرکے مین ہولز کے ڈھکنوں کی رپورٹ دینے کا بھی حکم دیا،انہوں نے کہا کہ وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،خوبصورتی کیلئےفٹ پاتھ اور ڈیوائیڈرز کے اطراف کو رنگ کیا جائے،
میونسپل سروسز میں بہتری انتظامیہ کی اچھی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے،موقع کی مناسبت سے سروسزمیں بہتری کی گنجائش کو مدنظر رکھا جائے،محمد انور بریار نے کہا کہ نالیوں،گٹروں سے نکالا جانیوالا ثومہ تکلیف کا باعث ہوتا ہے جیسے فوری اٹھایا جائے،ٹوٹے گٹروں کے ڈھکنوں کو تبدیل اورسلیبوں کی فوری مرمت کی جائے،سینٹری ورکرز کے حاضری یقینی بنائی اور انکے روٹین کےکام کو چیک بھی کیا جائے،میونسپل سروسز میں بہتری بارےشہریوں سے مشاورت کی جائے،سیاسی ورکرز بھی صفائی نظام کے چیک اینڈ بیلنس میں انتظامیہ کی مدد کریں،محمد انور بریار نے کہا کہ میونسپل معاملات کی بہتری کیلئے میں شہر کا سرپرائزڈ وزٹ کرتا رہوں گا،سڑکوں پر موجود گرین بیلٹس کو پانی لگایا اور درختوں کی کٹائی کی جائے،شہری جگہ جگہ کوڑا کرکٹ مت پھینکیں،انہیں مختص پوائنٹس پر رکھیں تاکہ اسے بروقت اٹھایا جا سکے،
شہری بھی سینٹری ورکرز کی محنت ضائع نہ کریں،انہوں نے کہا کہ مجھے عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ٹیم پر فخر ہے،
روزمرہ امور سے ہٹ کر بھی صفائی عمل میں بہتری لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے اپنے وزٹس کے دوران افسران کو بہتر ورکنگ بارے ہدایات بھی دیں۔

Leave a reply