ننکانہ : یکم فروری سے ابتک گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں13لاکھ40ہزار روپے سے زائد جرمانے

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) یکم فروری سے ابتک گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں13لاکھ40ہزار روپے سے زائد جرمانے
ضلع بھر میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوںاورملاوٹ مافیاکو کسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا ، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، تمام مارکیٹوں، بازاروں،سپر اسٹوروں ،گوشت سمیت سبزیوں اور پھلوں کی دوکانوں پر سرکاری نرخ نامہ روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ننکانہ مزمل الیاس نے ان خیالات کا اظہاررواں ماہ کے دوران ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ،بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اے ڈی سی آر نے شاباش دی جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو اپنی کارکردگی اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ننکانہ مزمل الیاس نے اس موقع پر بتایا کہ گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ آویژاں نہ کرنے پریکم فروری سے ابتک مارکیٹیوں اور بازاروںمیں9ہزارسے زائددکانوں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے افراد سے مجموعی طور پر 13 لاکھ40ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصو ل کیا گیا ہے جبکہ09دوکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروائی گئی اور ان دکان مالکان کو حراست میں لیا گیاہے

Leave a reply