مزید دیکھیں

مقبول

شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سابق...

چین پاکستان کے ساتھ، چینی سفیر کی صدر مملکت سے ملاقات

اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے...

زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی:اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے...

والد اور چچا سے تنگ 13 سالہ بچی شیلٹر ہوم میں بھی محفوظ نہ رہی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

کراچی کے علاقے کورنگی میں 13 سالہ بچی کی والدہ کی موت ہوئی تو والد اور چچا نے اسکے ساتھ غلط حرکتیں کرنا شروع کر دیں، بچی نے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے شیلٹر ہوم میں پناہ لی لیکن شیلٹر ہوم میں موجود انسانی درندوں نے بچی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی، گھر سے عزت بچا کر شیلٹر ہوم کا سہارا بھی اسکی عزت محفوظ نہ رکھ سکا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے والد اور چچا کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی، شیلٹر ہوم کی ملازمہ کے بیٹے نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی،ملازمہ اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،لڑکی کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے، لڑکی پر میڈیکل میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے،بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچی کے والد کو بھی گرفتار کر لیا تا ہم ابھی تک چچا کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد چچا کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

اسلحہ کے زور پر ڈکیتی، رابری کرنے والا 7 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار 

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے سنگین مقدمات میں مفرور ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم جمعہ خان ولد عبدالغفور ذیل مقدمات میں مفرور و مطلوب تھا۔تھانہ سرجانی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے مفرور و مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں موٹر سائیکلز چوری اور کھول کر بیچنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا،ملزمان شہر بھر سے موٹر سائیکلز چوری کرنے کے بعد مختلف حصوں میں کھول کر بیچا کرتے تھے. ملزمان کی شناخت وقاص فضل الرحمٰن, منور علی, غلام فرید اور شبیر کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز, موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس, اور اوزار ،پانے وغیرہ برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکلز کے مقدمات تھانہ بغدادی میں درج ہیں.ملزمان عادی پیشہ ور گروہ ہے, ملزمان کئی عرصہ سے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کررہے تھے.ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے. ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan