13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے چونیاں کے گاؤں میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے، پولیس حکام کے مطابق کوٹ وٹواں گاؤں میں تین افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، پولیس حکام کے مطابق لڑکی گھر سے باہر کہیں جا رہی تھیں، ملزمان کھیتوں میں چھپے ہوئے تھے،لڑکی کو فصل میں لے گئے اور باری باری لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کیا اور اسکے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے،لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے
دوسری جانب رحیم یار خان میں ظلم اور بربریت کی انتہاء کر دی گئی تھانہ رکن پور کی حدود میں حوا کی بیٹی بااثرافراد کے تشدد کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی متاثرہ لڑکی کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج ،لڑکی کے والد نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے مقامی وڈیروں نے بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ،واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بھی خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پچھلے 48 گھنٹوں میں آٹھ خواتین کے ساتھ گھناؤنا کام کیا گیا،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں سفاک ملزم نے مریض کو چیک کرنے کے بہانے نرس کو ایک گھر میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،رائیونڈ کے علاقے میں ملزمان نے شادی شدہ شخص کو اغواء کرکے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا ملزمان نے شہزاد کی بیوی کو بھی بلوا کر تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی بھی برہنہ حالت میں فحش ویڈیو بنا لی قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سفاک ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رینالہ خورسے جواں سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر لاہور بلوا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی،ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈرائیور نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں دو سفاک ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو پیسے دلوانے کے بہانے اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا نواں کوٹ کے علاقے میں سفاک ملزم فہد لطیف کی چودہ سالہ بیٹی (م) کو مظفر گڑھ سے اغواء کرکے گھناؤنا کام کیا
معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر
شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام