13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے 48 سالہ ملزم کو عدالت نے دی صرف 5 برس سزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن لڑکی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو 4 برس بعد سزا سنا دی گئی، عدالت نے 48 سالہ ملزم کو 5 برس قید کی سزا سنائی

واقعہ بھارتی ریاست حیدرآباد میں پیش آیا، ایل بی نگر کی مقامی عدالت نے 48 سالہ رمیش کو 13 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سزا سنائی ہے، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو پانچ سال قید اور 2500 روپے جرمانہ کی سزا سنائی.

پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو گود لیا ہوا تھا اور اس نے اسی کے ساتھ زیادتی کی، عدالت میں بحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا اور سزا دی گئی.

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

ملزم کو سزا سنائے جانے پر ردعمل میں شہریوں کا کہنا ہے کہ عدالت نے کم سزا دی ہے، اسے سزائے موت یا کم از کم عمر قید ہونی چاہئے تھی، لیکن معلوم نہیں عدالت نے کیوں اسے 5 برس سزا دی، 5 برس بعد ملزم رہا ہوجائے گا بلکہ اسکی چار سال کی سزا پوری ہو چکی ہے ،ایک سال بعد ملزم جیل سے باہر آ جائے گا اور پھر معصوم لڑکیاں اسکی درندگی کا نشانہ بنیں گی.

Shares: