بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ایک خاتون نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی اور طلاق کا مطالبہ کیا، خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر نہ تو نہاتا ہے اور نہ ہی روزانہ برش کرتا ہے۔
خاتون نے درخواست میں کہا کہ اس کے شوہر کے برش نہ کرنے کی وجہ سے اس کے منہ سے بدبو آتی تھی ،وہ روزانہ نہانے کی بجائے دس دس دن بعد نہاتا تھا،خاتون نے درخواست میں کہا کہ وہ شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہے.
متاثرہ خاتون کا نام سونی دیوی ہے جو ویشالی ضلع کے دیسری میں واقع نیا گاؤں کی رہائشی ہے۔ اس کی شادی 2017 میں ویشالی ضلع کے رہنے والے منیش رام کے ساتھ گھر والوں کی پسند سے ہوئی تھی۔
عدالت نے جب خاتون کا بیان ریکارڈ کیا تو خاتون سونی دیوی نے کہا کہ اس کے شوہر منیش رام کو صحیح طرح بولنا بھی نہیں آتا تین سال گزر گئے اب تک دونوں کے درمیان شوہربیوی والا رشتہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اب شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہے.
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
عدالت نے خاتون کے شوہر کو ایک موقع دیا اور کہا کہ شوہر بیوی والا رشتہ بھی قائم کریں اور روزانہ برش کے ساتھ روزانہ نہائیں، عدالت نے دو ماہ بعد میاں بیوی دونوں کو طلب کر لیا.