اوکاڑہ : وی ٹی آئی میں 2 روزہ سپورٹس گالا،تقریب تقسیم انعامات

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) وی ٹی آئی میں 2 روزہ سپورٹس گالا،تقریب تقسیم انعامات
تفصیل کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ میں2 روزہ سپورٹس گالا میں فاتح ٹیموں کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر افتخار امجد علی پریذیڈنٹ DBOM اوکاڑہ اور میجر ریٹائرڈ جاوید عامر مسعود ایگزیکٹو ممبر TMC دیپالپور تھے۔ پرنسپل ادارہ لیاقت شہزاد خان نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تشریف لائے ۔ لیاقت شہزاد نے طلباء وطالبات کے جوش خروش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہی جوش و جذبہ وہ عملی زندگی میں بروئے کار لا کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ڈاکٹر افتخار امجد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ٹیم ورک اور لیڈرشپ جیسی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں ۔ انہوں نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر پرنسپل لیاقت شہزاد کی کارکردگی کو سراہا اور تمام انتظامی ادارہ کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں اول اور دوئم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی اس کے ساتھ ساتھ مین آف دی میچ اور میں آف دی ٹورنامنٹ میں بھی انعامات تقسیم کیے ۔

Leave a reply