علی بنگش نے تیر ہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا

0
84

اسلام آباد :تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ سابقہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلا نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

جاسوسی کا خطرہ: امریکا نے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

چار روزہ ایونٹ 21 سے 24 نومبر 2019 تک جاری رہا جس میں ملک بھر سے تقریبا ً 250 گالفرز نے امیچیور، سینیئرامیچیور، جونئیر اور خواتین کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

بلاول بھٹو کو فضل الرحمان کا ٹیلی فون،عمران خان تو ڈٹ گیا اب کیا کریں،کوئی مشورہ…

مہمانِ خصوصی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز کو مبارکباد دیتے ہوئے چیمپئن شپ کے دوران تمام شرکاء کی طرف سے پیش کئے جانے والے اعلیٰ معیار کے کھیل کو سراہا۔ انہوں نے اسپانرز، اسلام آباد مارگلہ گرینز گالف کلب کی انتظامیہ اور میڈیا کی بھی تعریف کی جن کی مستقل اور بے لوث تعاون کے بغیر ایونٹ اس حد تک کامیاب نہ ہو پاتا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے امیچیور، سینیئرامیچیور، جونئیر اور خواتین کیٹیگریز میں جیتنے والے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گارڈن سٹی گالف کلب کے علی بنگش نے تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔

پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی بنیادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیئے بھی پیش پیش ہیں۔اس سلسلے میں پاک بحریہ ملک بھر میں مختلف قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد بھی کرتی رہی ہے۔

خوشی خوشی پکنک کیلئے آنے والے 3 افراد سمندر میں ڈوب کرغم دے کرچل دیئے ،

پاکستان بحریہ نے پشاور میں ہونے والی 33ویں نیشنل گیمز میں سیلنگ ایونٹ میں پہلی پوزیشن جبکہ مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی اور پاک بحریہ کی جونیئر سویمنگ ٹیم نے کراچی میں ہونے والی 19ویں نیشنل ومین جونئیر سویمنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جو کہ پاک بحریہ کی ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا مظہر ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی تقریب میں عسکری شخصیات، سول اور گالفرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Leave a reply