لاہور : پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر سے 132 لیپ ٹاپ چوری کرلیئے گئے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ، اطلاعات کے مطابق ہسپتال کا ملازم توقیر مسیح لیپ ٹاپ چوری میں ملوث ہے جس کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر سے 132 لیپ ٹاپ چوری کرلیئے گئے جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ہسپتال کے ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کی تو پتہ چلا کہ ملازم توقیر مسیح نے یہ لیپ ٹاپ چوری کیے ہیں ، پولیس نے ملازم توقیر مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ وسیع کردیا ہے

Shares: