شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ خبروں کی زد میں ہیں حریم شاہ کی ویڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے، حریم شاہ نے چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ویڈیو جاری کی بعد میں آڈیو بھی جاری کی اسکے بعد حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی دھمکی بھری ٹویٹ کی جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا، حریم شاہ نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے نکاح متعہ میری سہیلی سے کیا ہوا ہے، آج حریم شاہ نے پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو شیئر کی.
حریم شاہ کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف مہم اور ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟ حریم شاہ دبئی میں ہے اور اس کی پاکستان میں پاکستانی وزراء سمیت کئی با اثر شخصیات سے ملاقاتیں رہی ہیں، اچانک حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ویڈیو کیوں جاری کی اور اسکے بعد آڈیو ، اس سوال کا جواب جاننے کے لئے ہر کوئی بے تاب ہے. تا ہم باغی ٹی وی نے اس کا کھوج لگا لیا ہے.
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حریم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کردار کشی کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا ہاتھ ہے، حریم شاہ کے ساتھ فیاض الحسن چوہان کی ملاقات ہوئی تھی اور ان کا آپس میں ٹیلی فونک رابطہ بھی ہے، دونوں کا آپس میں "گہرا” تعلق ہے، فیاض الحسن چوہان کے ہی کہنے پر حریم شاہ کی جانب سے کردار کشی کی ویڈیو کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی وزیر کے کہنے پر ہی حریم شاہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی بھی کردار کشی کی تھی تا ہم بعد میں حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں مبشر لقمان سے معافی مانگ لی تھی.
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ کوئی پرانا بدلہ چکانا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو مہرہ بنایا، فیاض الحسن چوہان تحریک انصاف کی حکومت بننے سے قبل شیخ رشید احمد کے سخت خلاف تھے اور انکے خلاف بیانات دیتے رہتے تھے ،عام انتخابات میں فیاض الحسن چوہان شیخ رشید کے حلقے سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کے ساتھ اتحاد کیا اور انکے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کیا بعد میں حکومت بننے کے بعد عمران خان نے شیخ رشید کو وزارت بھی دی جس کا فیاض الحسن چوہان کو ابھی تک افسوس ہے.
فیاض الحسن کی الیکشن سے پہلے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے سامنے قرآن پاک رکھ کر این اے 56 کے حوالہ سے بات کرتے نظر آئے،۔ویڈیو میں فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور انکے ساتھیوں نے پچھلے اڑھائی سال میں حلقے کی سیاست کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے گزشتہ 4ماہ میں ایک ٹیڈی پیسے کا بھی کام نہیں کیا۔بلکہ لندن ،امریکہ اور دبئی بیٹھے رہے ۔شیخ رشید نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے 4ٹکٹ رات کے اندھیرے میں پیسوں کے عوض تقسیم کئے میں نے ان سے 5, 5لاکھ روپے کا سودا کیا اور بیعانہ کے طور پر 2،2لاکھ روپے لئے۔کیونکہ آپ نے مجھ سے وضاحت طلب کرنا گوارا نہ سمجھا اس لئے مجھے مجبوراً ویڈیو بنا کر اپنا موقف پیش کرنا پڑا۔اگر مجھ پر پیسے لینے کا الزام ثابت ہو جائے یا میں نے پیسے لینے کا سوچا بھی ہو تو میری دونوں بیویوں کو طلاق ہو جائے اور اللہ پاک مجھے ایمان کی موت نہ دے۔شیخ رشید جیسے گھٹیا انسان نے الزامات لگا کر میری عزت تار تار کردی۔اس شخص نے کسی سے وفا نہیں کی ۔عمران خان صاحب یہ آپ کانام استعمال کر کے کروڑوں ،اربوں روپے کما چکا ہے۔کرپشن کے علاوہ شیخ رشید نے کچھ نہیں کیا۔مجھے امید ہے کہ آپ مجھے بلا کر ساری صورتحال سے آگاہی حاصل کرینگے۔
دس نومبر 2015 کوعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں ‘فیاض الحسن کا مسئلہ ان کی پارٹی کا ذاتی مسئلہ ہے بہتر یہی ہوگا کہ وہ آپس میں ہی اس معاملے کو حل کریں،وہ اکثر اپنی بیویوں کو طلاق دیتے رہتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان وزیر بننے کے بعد بھی متنازعہ بیانات دینے سے باز نہ آئے جس کی وجہ سے حکومت نے ایک بار وزارت سے استعفیٰ لیا تھا تا ہم انہیں دوبارہ وزیر بنا دیا گیا، گزشتہ برس اگست میں فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک تقریر میں پاکستان فلم انڈسٹری اور اداکارہ نرگس اور میگھا کے خلاف نازیبا گفتگو کرتے نظر آئے تھے.
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے
دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے
شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران
حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے
شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر
حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی
مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر
غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا
حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی
حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.
معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.