ہتھیار و منشیات ایک ساتھ
قصور کوٹ رادہاکشن قصور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ
کوٹ رادہاکشن پولیس کی بڑی کاروائی ساڑھے سات کلو سے زائد چرس و بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج کر لئے گئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادہاکشن انسپیکٹر راِے ناصر عباس نے ہمراہ سب انسپکٹر ہدایت اللہ و ارشد اقبال اور چوکی انچارج فیکٹری ایریا محمد طیب ودیگر ملازمین نواحی گاؤں مدکے دھاری وال میں منشیات کی اطلاع پر چھاپہ مار کر سعید سہیل ندیم نوید جو کہ چاروں بھائی ہیں ان کے ساتھ بھمبہ حویلی ملکانوالی کے ظہور کو بھی گرفتار کر لیا ملزمان کی نشاندہی پر ساڑھے سات کلو چرس اورتین پسٹل 30 بورایک رائفل 223 بور ہمراہ 13 میگزین اور 250 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نےٹیم کو شاباش دی