روس میں ایک 14 سالہ لڑکی نےمبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں سے ماں کو قتل کرا دیا-

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ایک 14 سالہ لڑکی کو کو مبینہ طور پر اپنی ماں کو قتل کرنے کے لیے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے مبینہ طور پر اس کی ماں کی طرف سے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق ختم کرنے کا حکم ملنے کے بعد لڑکی ناراض تھی۔

جاسوسی غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات چین بھیجیں

روسی پولیس کے مطابق 38 سالہ ایناستاسیا میلوسکایا کی لاش ماسکو کےقریب ملی تھی، اسے پیٹنےکےبعد گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد پلاسٹک میں لپیٹ کر پھینکا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ لڑکی اور اس کا 15 سالہ بوائے فرینڈ جو اس کے خاندان کے فلیٹ میں رہ رہا تھا، قتل کے پیچھے ہیں۔

روسی پولیس کے مطابق اس نوعمر جوڑے نے 3650 پاؤنڈ میں دو کرائے کے قاتلوں کو سپاری دی تھی یہ سازش اس وقت رچی گئی جب ماں نے مبینہ طور پر بوائے فرینڈ کو اس کی بیٹی پر برا اثر مانتے ہوئے خاندان کی رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ جب وہ کام سے گھر پہنچی تو اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

پولیس کے مطابق مبینہ قاتلوں نے اس کی لاش کو اس فلیٹ میں چھوڑ دیا جہاں لڑکی اور لڑکا رہ رہے تھے، وہ صرف دو دن بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے واپس آئے۔ تفتیش کاروں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ لڑکی اور اس کا دوست اپنی ماں کی 30 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ بچت کی رقم بھی ہتھیانے کے چکر میں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جن کرائے کے قاتلوں نے خاتون کو قتل کیا ان کی عمریں 14 اور 17 سال ہیں، انہیں نابالغ افراد کی جیل میں بھیج دیا گیا ہے، انہیں 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

دنیا کا پہلا کیس،بھارت میں پودے کی پھپھوند سے ایک شخص متاثر

Shares: