سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

0
45

کراچی : امن وامان کو بحال رکھنے اور کسی بھی بدنظمی سے بچنے کے لیے سندھ حکومت نے اہم فیصلے کرلیے ، اطلاع کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی ہوگی۔

کفالہ نظام ختم کرنے کا اعلان ، پاکستانی خوش ہوگئے

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔چہلم کے موقع پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی جبکہ 5 اور زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی ۔

صبح صبح غم ناک خبر آگئی

چہلم حضرت امام حسين کے موقع پرسيکيورٹی کيلئے پابندی عائد کی گئی، پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔دوسری جانب بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مطابق جلوس اتوار کو علمدار روڈ سے برآمد ہو کر بہشت زینب قبرستان پہنچ کر ختم ہوگا اور اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظام کیے جائیں گے۔

وکلاسے تکرار ، جیل لے گیا

 

Leave a reply