دفعہ 144 کا نفاذ ، پنجاب میں کیوں ؟ اہم خبر نے ہلچل مچادی
لاہور : پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے اعالان نے کھلبلی مچادی ، کیا پنجاب کے حالات خراب ہونے جارہے ہیں ، اس کے بارے میں ابھی فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا ، بہرکیف محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہےکہ سموگ کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے نفاذ کے بارے میں محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سموگ کے موقع پر دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ محکمہ زراعت کی بھیجی گئی درخواست پر کیا گیا، محکمہ زراعت نے محکمہ داخلہ کو لکھا ہے کہ سموگ کی روک تھام کے لئے جھاڑیاں اور گندم کے خوشے جلانے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ سموگ کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
یادرہے کہ پہلے بھی سموگ شدت اختیار کرجاتا ہے لیکن اس سے قبل دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں نہیں لایا گیا ،یہ پہلی مرتبہ ایسے ہورہا ہےکہ پنجاب میں سموگ کا سامنا کرنے کے یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ احسان بھٹہ نے محکمہ زراعت کی درخواست پر سموگ کے حوالے سے اقدامات کے لئے دفعہ 144 لگانے کی منظوری دے دی۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں دفعہ 144 نافذ ،مظاہروں اور احتجاج پر پابندی ، معاملہ شدت اختیار کرگیا |