14 من مردار گوشت کیساتھ دو قصاب گرفتار،تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ

0
161

قصور
14 من مردار جانوروں کا گوشت برآمد ہونے کے بعد اداروں کی طرف سے چپ سادھنے پر شہری تشویش کا شکار،گرفتار قصابوں کے میں ہینڈلرز کی گرفتاری اور کاروائی کا دائرہ کار مذید وسیع کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم اور پولیس کی اسپیشل برانچ ٹیم کی خفیہ رپورٹ پر دونوں محکموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مردار جانوروں کا گوشت برآمد کیا تھا
تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود شمسی مارکیٹ میں مردہ گوشت فروخت کرنے والے 2 قصابوں عثمان اور عابد کو 14 من مردہ گوشت کیساتھ پکڑا گیا تھا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا جا چکا ہے
یہ ملزمان عرصہ دراز سے نہ صرف دکانوں پر مردار گوشت فروخت کرتے تھے بلکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی بڑے ہوٹلوں میں گوشت سپلائی کرتے تھے
ان قصابوں کے پکڑے جانے اور معروف جگہ کا نام سامنے آنے پر کہ جہاں یہ سارا کام کیا جاتا ہے،کے باوجود ایک دم سے اداروں کی طرف سے چپ پر
شہری تشویش کا شکار ہیں اور شہری پوچھتے ہیں کہ ان دو قصابوں کے علاوہ کسی اور کو کیوں نہیں پکڑا گیا کیونکہ یہ اکیلے نہیں بلکہ ان کے پیچھے پورا ایک گینگ ہے جسے پکڑنا اور کیفر کردار تک پہنچانا لازم ہے
شہریوں نے ڈی پی او قصور اور انچارج لائیو سٹاک قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان قصابوں کے مین ہینڈلرز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے دیگر ملزمان کو بھی جلد سے جلد پکڑا جائے

Leave a reply