مزید دیکھیں

مقبول

ٹھٹھہ : کیج فش فارمنگ کے 15 روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کیج فش فارمنگ کے پندرہ روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ فشریزڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او جنید وٹو کی ہدایات پر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کیج کلچر میڈم ڈاکٹر صفیہ کی زیر نگرانی کراچی کے ایک ہوٹل میں کیج فش فارمنگ کے پندرہ روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کراچی بحریہ یونیورسٹی اور بیلہ یونیورسٹی بلوچستان سے پچیس طلباء اور پندرہ فش فارمرز کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی تربیتی کورس میں شریک مختلف یونیورسٹیوں كے طلباء کو نہ صرف کیج فش فارمنگ کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا گیا بلکہ اس حوالے سے عملی اقدامات کا مشاہدہ بھی کرایا (ایف ڈی بی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ٹریننگ انچارج نوید ابڑو نے تقریب کے شرکاء کو تربیتی کورس کے اغراضِ و مقاصد سے آگاہ کیا جس کے بعد کورس کے ٹیکنیکل مینیجر ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر عبد المالک، سید راحیل حسین اور سردار امجد نے تربیت حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی اس تقریب کے مہمان خصوصی ایکوا کلچر فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر سید دائم شاہ نے تربیت حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ جو کچھ سیکھ چکے ہیں اسے پوری مہارت کے ساتھ فارمنگ كے شعبے ميں پورے خلوص نیت سے آزمائيں کیونکہ ملک اور مچھلی کی کاشت کا مستقبل ان پر منحصر ہے ملک میں فش فارمنگ کی ترقی کو نہ صرف ممکن بنایا جائے بلکہ اس سطح تک لے جایا جائے جہاں آج دنیا کے بیشتر ممالک ہیں فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ اور ایکوا کلچر فارمرز ایسوسی ایشن اس سلسلے میں ہر ممکنہ کوششوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد دی.

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں