ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے وفد کی ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سے ملاقات

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)عوامی پریس کلب کے وفد کی ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سے ملاقات
تفصیل کے مطابق آج عوامی پریس کلب کے وفد بلاول سموں ،وفا اکرم عباسی ، راجہ قریشی، ای بی شورو، ملک منظور، مراد خاصخلی، الطاف ناریجو ، ایاز جلالا نی،علی محمد درس،اور پریس کے ممبران نے ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سے ملاقات کر کےٹھٹھہ ضلع میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے ماوا گٹکہ کی فیکٹریاں برسٹ کی اور آئس ، چرس ،ہیروئن و دیگر منشیات فروشوں کی گرفتاری اور کامیاب مہم پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو کو پھولوں کاگلدستہ ،اجرک اور لونگیوں کے تحفے پیش کۓ اور انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا کی بھر پورکوریج کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے عوامی پریس کلب کے وفد کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ منشیات گٹکا ماوا انسانی جان لیوا ہیں جو انسانوں کو موت کے منہ میں لے جاتے ہیں اس کے بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں گے اس موقع پر انسپیکٹر فیصل میمن کو بھی منشیات کے خلاف بہترین کار گردگی پر اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا.

Leave a reply