15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

0
55

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیشنگوئی کی ہے کہ 15دنوں میں مزید جھاڑو پھرسکتا ہے جس نےگاجریں کھائی ہیں نیب اس کوپھکی دے.

کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

 

باغی ٹی و ی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہو رمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں صدر اور وزیراعظم ایک ساتھ جیل میں نہیں ہوتے یہ گنیز ریکارڈ بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جون سے پہلے جھاڑو پھرے گا ،کرپٹ سیاست دانوں کی نسلوں کو بھی لوٹی دولت نہیں ملے گی ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کو نکلوانے کی پوری کوشش کی

شیخ رشید احمد ان ایکشن، ریلوے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا

مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید

سابق صدر آصف زرداری کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف اورفریال تالپور کو ڈھیل حاصل ہے،ڈیل نہیں ہو سکتی،بلاول بھٹوکوسب سےپہلے اپنےوالداور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیئے،بلاول کوسوچنا ہوگا کہ بی بی کی وصیت نوکرانی کے پرس سےکیسےنکلی،آصف زرداری چھاتی کے ساتھ لگا کرتاش کھیلنےوالا انسان ہے .آصف زرداری کے خلاف اہم گواہ موجود ہیں .شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ گندے انڈوں کو باہر پھینکو، عمران خان نہیں مانے،

 

شہباز شریف کو بھیک مانگتے دیکھا، شیخ رشید کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

Leave a reply