یورپی یونین کے 15 ممالک کا 40 ہزار افغان طالبان مخالف افغانوں کو پناہ دینے کا اعلان

0
60

برسلز:یورپی یونین کے 15 ممالک کا 40 ہزار افغان طالبان مخالف افغانوں کو پناہ دینے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے 15 رکن ممالک کے گروپ نے 40 ہزار افغانوں کی دوبارہ آبادکاری پر اتفاق رائے کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے جمعرات کو یہ اعلان وزرائے داخلہ کے اجلاس کے بعد کیا۔

اے ایف پی نے ایک دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی سب سے زیادہ افغان شہریوں کو پناہ دے گا جن کی تعداد 25 ہزار ہے۔

’نیدرلینڈز نے 3 ہزار 159 جبکہ سپین اور فرانس نے پچیس پچیس سو افغانوں کی دوبارہ آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔‘
یلوا جانسن کا کہنا ہے کہ ‘میرا خیال ہے کہ یہ اظہار یکجہتی کا ایک متاثرکن اظہار ہے۔

جوہانسن نے یہ دلیل دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ افغانوں کو کنٹرول شدہ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے ’غیر قانونی آمد‘ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے یورپی یونین پر زور دیا تھا کہ وہ پانچ برسوں میں 42 ہزار 500 افغان باشندوں کو آباد کرے تاہم 27 رکن ممالک میں سے کچھ کی جانب سے اس کی مزاحمت کی گئی تھی۔

ادھر یہ بھی یاد رہے کہ امریکہ اس حوالے سے چند عرب ملکوں کو بھی مجبور کررہا ہے کہ وہ ان افغان شہریوں کو پناہ دے کرشہریت دیں جن کو افغان طالبان سے خطرہ ہے ،اس سلسلے میں معلوم ہوا ہےکہ عرب امارات ، قطر اور بحرین سمیت دیگرکئی ملک امریکی مشورے پرعمل کرنے کے حوالے سے مثبت کردار ادا کریں‌گے

Leave a reply