مزید دیکھیں

مقبول

کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند

راولپنڈی :کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند،اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی طرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں کورونا کی لہر تیز ہوگئی ہے اور کورونا کے تابڑ توڑ حملوں اور کورونا کیسز میں اضافےکے بعد راولپنڈی میں چار کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند کر دیےگئے۔

ضلعی صحت کے حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں پانچ فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں طلبا ، اساتذہ اور عملے کے 83 افراد متاثر ہوئے تھے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا ہے۔

راولپنڈٰی میں کورونا وائرس کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں میں 11 سکولز اور گارڈن کالج سمیت چار کالجز شامل ہیں ، اداروں میں 83 سٹودنٹس، اساتذہ اور عملہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ یہ تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے سربمہر کئے گے ہیں ۔

راولپنڈی میں اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سربمہر کیا گیا ہے، سیل کئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال اڈیالہ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویسٹریج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صرافہ بازار ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایلیٹ مری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوکی برحد کوٹلی ستیاں ، گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونگی22، گورنمنٹ ایلیٹ سکول مورگاہ شامل ہیں ۔

کالجز میں گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ڈھوک کالا خان اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں اب تک 39 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔