ٹھٹھہ، باغی ٹی وی( نامہ نگارراجہ قریشی)گھارو میں 15 سالہ غریب بچی کینسر میں مبتلا،حکومت سندھ سے علاج کرانے کی اپیل
تفصیل کے مطابق گھارو کی رہائشی پندرہ سالہ غریب بچی کینسر جیسے خطرناک موذی مرض میں مبتلاء ہونے کیوجہ سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔گھارو کے نزدیک گوٹھ رزاق خاصخیلی کی رہائشی پندرہ سالہ بچی ناظمہ خاصخیلی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلاء ہونے کیوجہ سے انتہائی اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئی ہے اور والدین غربت کیوجہ سے اپنی بیٹی کا علاج کرانے سے قاصر ہیں مزید ناظمہ کے والد قاسم خاصخیلی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میں غریب دیہاڑی دار مزدور انسان ہوں اور میرے پاس جو بھی جمع پونجی تھی وہ میں نے ہسپتالوں میں بچی کا علاج کرانے پر خرچ کر دی ہے اب ہمارے پاس کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں ہے اور میں حکومت سندھ اور صاحب حیثیت لوگوں کو اپنی بیٹی کے علاج و معالجے کے لیے مالی مدد و معاونت فراہم کرنے کی درخواست کرتا ہوں کہ خدارا میری بچی انتہائی تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور ہے،ہماری مددکی جائے اور خاص کر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ میری بیٹی کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کابندوبست کرائیں-
Shares: