دوران عدت نکاح،پیر اظہار بخاری عمران خان کیخلاف میدان میں آ گئے

0
409
pir izhar bukhari

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت معروف شخصیت علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کی، ریلی میں حافظ اقبال رضوی، متحدہ علماء اسلام کے کارکنان، انجمن تاجران کے عہدیداران شریک ہوئے، ریلی کے شرکاء نے عمران نیازی کے عمل کی کھل کر مذمت کی ، اور نعرے لگائے ،اس موقع پر پیر سید اظہار بخاری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور بشری بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا۔ عدت کے دوران جب نکاح نہیں کیا جاسکتا تو پھر انہوں نے نکاح کرکے دین اسلام کا مزاق کیوں بنایا۔پیر سید اظہار بخاری کہتے ہیں کہ عدت کے دوران کیا جانے والا نکاح شرعا حرام ہے ریاست مدینہ بنانے والوں نے تو اسلام کا بھی مذاق اڑانا شروع کردیا ہے سورہ البقرہ میں عدت کے دوران نکاح کو حرام قرار دیاگیا ہے اور عمران خان نے بھی عدت کے دوران نکاح کیا جوکہ سراسر دین اسلام کی توہین کی گئی

پیر سید اظہار بخاری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے عمل سے معاشرے میں بے دینی پھیلتی ہے اور یہ عمل کرنے والے اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے دین کو بدنام کر رہے ہیں۔ ہر بات پر قرآنی آیات پڑھنے والا عمران خان اتنا کیسے گرسکتا ہےکہ اسلام کا بھی مذاق بنانا شروع کردیا ہے۔ جب عدت کے دوران نہیں کیا جاسکتا تو پھر کیوں کیا ؟ کیوں قرآن پاک کا حکم کیوں نہیں مانا،

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

Leave a reply