وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے عمرےکی آڑ میں سعودی عرب جانے والے 16 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان ائیرپورٹ پر امیگریشن کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر بھیک مانگنےکے لیے عمرہ ویزا پر سعودی عرب جا رہے ہیں، ان کے ساتھ ایک بچہ بھی سفر کر رہا تھا۔

تاہم دوران تفتیش مسافروں نے انکشاف کیا کہ وہ سعودی عرب بھیک مانگنےکی غرض سے جا رہے ہیں، مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا اور مسافروں نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک کی حاصل کردہ آدھی رقم سب ایجنٹ کے حوالے کر نی تھی، عمرہ ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آنا تھا۔

جبکہ نجی مسافروں کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے. گزشتہ دنوں سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جاتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کرایہ دار کی فائرنگ، ایک ہلاک جبکہ 2 زخمی

ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال
گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب
نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
ان کا کہنا تھا کہ جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، عراقی اور سعودی سفیر ہمیں کہتے ہیں ان کی جیلیں بھر گئی ہے، اب یہ ہیومن ٹریفکنگ کا مسئلہ ہے اور انہوں نے کہا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں، یہ زیارت پر بھیک مانگنے جاتے ہیں، بھکاری زیادہ تر عمرہ ویزے پر جاتے ہیں۔

Shares: