لاہورجنرل اسپتال کےشعبہ آرتھوپيڈک کے16ڈاکٹرزکورونا وائرس کاشکارہوگئے

0
38

لاہور:جنرل اسپتال کےشعبہ آرتھوپيڈک کے16ڈاکٹرزکورونا وائرس کاشکار،باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والے اوردوسروں کو کرونا سے محفوظ رکھنے والے خود محفوظ نہ رہ سکے ، اطلاعات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کے 16 ڈاکٹروں کوکرونا وائرس ہوگیا ہے،

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ جن ڈاکٹروں کو کرونا وائرس ہوگیا ہےان کا علاج جاری ہے جبکہ اس شعبہ میں موجود باقی ڈاکٹروں کوقرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے،یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس شعبہ میں کام کرنے والے دیگرملازمین کا بھی کرونا ٹیسٹ لیا جارہا ہے تاکہ ان کےبارے میں پتہ لگایا جاسکے کہ ان کی صورت حال کیا ہے؟

باغی ٹی وی کے مطابق اس واقعہ کے بعد سربراہ کي شعبہ آرتھوپيڈک 10دن کےليےبندکرنےکي تجويزسامنے آئی ہے، اپنی تجویز میں شعبہ کےسربراہ نےپرنسپل کوخط لکھ کرصورتحال سےآگاہ کرديا

Leave a reply