ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 16 ستمبر یوم نجات کے طور پر منایا جائے گا
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں سنیارٹی کا اصول آج بھی پامال ہو رہا ہے،چیف جسٹس صاحب اپنی مرضی سے پانچ سال بینچ تشکیل دیتے رہے 16 ستمبر یوم نجات کے طور پر منایا جائے گا کس طرح بنچ تشکیل دیئے گئے سب جانتے ہیں ادارے جوابدہ اور آئین کے تابع ہیں مسلم لیگ ن کے وکلا فارم نے مشکل وقت میں اہم کردار ادا کیا مسلم لیگ ن کے وکلا فورم کی وجہ سے آج انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی ہے ن لیگ نے مشکل ترین وقت میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی،ہم سیاسی لوگ ہیں ، سختیاں ، مشکلات سب برداشت کیا آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کرنے والا کوئی نہیں،قانون کی حکمرانی کو پانامہ فیصلے کے ذریعے پامال کیا گیا ،امریکی سپریم کورٹ میں تمام ججزمل کرفیصلہ کرتے ہیں ،برازیل،نیپال،فلپائن میں باری باری ججز کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے ،قانون کی حکمرانی اور غیرجانبدار عدلیہ لازم و ملزوم ہیں
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مدت ختم ہونے کے بعد عارف علوی روزہ مرہ کے معاملات چلانے کیلیے ہیں،فیصلہ سازی میں عبوری صدر کا کوئی اختیار نہیں،الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، جیسے ہی معیشت بہتر ہوتی ہے پی ٹی آئی سازشیں شروع کر دیتی ہے،
پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان