ظالم ،قابض اوربے لگام صیہونیوں کی حرکتوں پر160سے زائد یونیورسٹیوں کا احتجاج
تہران :ظالم ،قابض اوربے لگام صیہونیوں کی حرکتوں پر160سے زائد یونیورسٹیوں کا احتجاج،اطلاعات کے مطابق ایران کی ڈیڑھ سو سے زائد یونیورسٹیوں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دہشتگردی کا سلسلہ رکوانے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک مراسلہ تحریر کیا ہے۔
اسنا نیوز کے مطابق ایران کی ایک سو ساٹھ یونیورسٹیوں نے اینٹونیو گرترش کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ رکوائیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مراسلہ میں مطالبہ کیا گیا ہے فلسطینی عوام بالخصوص خواتین بچوں اور طالبعلموں کے قتل عام کے ذمہ دار صیہونی حکام کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہونچایا جائے۔
اُدھر جرمن حکومت نے بھی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں جاری صیہونی آبادکاری کی مذمت کرتے ہوئے اُسے فلسطینی مسئلے کے حل میں رکاوٹ قرار دیا۔ فارس نیوز کے مطابق جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوفر برگر نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں نئی کالونیوں اور آبادیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کے خلاف ہے۔