شہری کو گن پوائنٹ پہ لوٹ لیا گیا
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کا رہائشی محمد کاشف اپنے چچا زاد بھائی کو ملتان ائیر پورٹ پہ بیرون ملک کے لئے الوداع کرکے واپس اپنے گھر آ رہا تھا کہ پرانا دنیا پور روڈ پل مانگا کے قریب علی الصبح اس کو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک کر قمیتی موبائل،نقدی اور موٹر سائیل سے محروم کردیا ۔وقوعہ کے بعد پولیس تھانہ مخدوم رشید جائے واردات پہ پہنچی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔یادرہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اسی شاہراہ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔جس کو کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام نظر آرہی ہے۔