سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا171واں روز،ایک ہی دن میں‌ 5 کشمیری شہید 50 سے زائد زخمی سوشل میڈیاپرتحریک ، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کو6 ماہ مکمل ہونے والےہیں تاہم بھارت کی جانب سے کیےجانے والےمظالم کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو آج 171 دن مکمل ہوگئے۔

https://twitter.com/salamtalat1/status/1219862556610789376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219862556610789376&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی افواج اورمودی حکومت پہ چھائی مظلوم کشمیریوں کی ہیبت کا یہ عالم ہے کہ وہ کرفیو میں معمولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔مظلوم کشمیری 171 دنوں سے موبائل، انٹرنیٹ اور یہاں تک کہ کھانے پینےتک سے محروم ہیں۔وادی کشمیرمیں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، کشمیریوں کا کہنا ہے وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر آزادی حاصل کر کے ہی رہیں گے۔

وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور حالات تاحال کشیدہ ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے اور بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعروں کی گونج ہے، کشمیریوں میں بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹے رہنے کا عزم ہے، دھڑا دھڑگرفتاریوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ کشمیری پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے حق میں اور ’’گو انڈیا گو‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کودواؤں ،کھانےپینےکی اشیا کی شدید قلت کاسامناہے۔مقبوضہ وادی کےمظلوم مکین اپنی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوگئے۔ مقبوضہ وادی میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوگیا۔

https://twitter.com/Sikanda07025600/status/1219891034139906054?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219891034139906054&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم اور 171 روز سے جاری رہنے والا کرفیو سوشل میڈیا پر بھی تحریک بن کے ابھرا ہے۔ اس وقت #171DaysOfKashmirSiege ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور پوری دنیا سےبھارتی جارحیت کی مذمت کی جارہی ہے۔

https://twitter.com/sherni02/status/1219890717067239424?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219890717067239424&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بے جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیاتھا۔بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا۔بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پرمذمت کی گئی اور کشمیر پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دو مرتبہ اجلاس بلایا گیا لیکن بھارت کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی اور اسکی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

https://twitter.com/sherni02/status/1219890129864744960?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219890129864744960&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

باغی ٹی وی کےمطابق ادھرمقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران جارحیت پسند فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

https://twitter.com/sherni02/status/1219870702771359749?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219870702771359749&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

قبل ازیں اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھی جنہیں انتہائی نازک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔

https://twitter.com/sherni02/status/1219890847786905600?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219890847786905600&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

ادھر سری نگر سے ذرائع کےمطابق ضلع شوپیاں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑا دیا گیا ، بھارتی فوج نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ براہ راست گولیوں کا نشانہ بناکر 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

Shares: