179ارکان عمران خان کواعتمادکاووٹ دیں گے: فواد چودھری

اسلام آباد:- 179 ارکان عمران خان کو اعتمادکاووٹ دیں گے ،فوادچودھری نے وزیراعظم کی یقینی کامیابی کی خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج 179 ارکان اسمبلی نے وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکردیا ہے کل اسمبلی میں اس کا ثبوت دیں گے

فوادچوہدری نے کہاکہ قوم نے دیکھ لیا کہ جو ووت کو عزت کا نعرہ لگارہے تھے انہوں نے نوٹ سے عزت لینے کا کام کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی پڑھے لکھے بھی اب یہ پیغآمات بھیج رہ ہیں کہ ان کو نوٹ کی سیاست پربہت دکھ ہوا ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ ہرپاکستانی نے دیکھ لیا کہ کس طرح اپوزیشن نے نوٹ کے ذریعے لوگوں کے ضمیر خریدے اورحیرانی اس بات پر کہ عیاری بھی اورپھرمکاری بھی

کہتے ہیں کہ دیکھ لیا کہ نوازشریف کیسے بندوں کو خریدتا ہے ،

فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ یہ کہہ رہے کہ دیکھ لیا زرداری سب پر بھاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہاں واقعی دیکھ لیا اوریہ بھی کہا کہ نونی تواس اندھی تقلید میں رشوت ستانی کواپنی فتح قرار دے رہیں لیکن یاد رکھیں کہ اس ملک کا پڑھا لکھا نوجوان اس پرنوحہ کناں ہے اوروہ پریشان ہے کہ انہیں کیا درس دیا جارہا ہے

Comments are closed.