18 سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم نہ دلوانے پر ملک سے نکال دیا جائے گا

0
46

18 سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم نہ دلوانے پر ملک سے نکال دیا جائے گا

متحدہ عرب امارات حکومت نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی والدین سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، 18 سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم نہ دلوانے پر کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی والدین سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رہائشی اور ورک ویزے پر اہلخانہ سمیت مقیم پاکستانی والدین کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، یو اے ای حکومت کی جانب سے بچوں کے حوالے سے متعارف قانون کرنیوالے والدین خلاف کارروائی کی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پاکستانیون کو اہل خانہ سمیت ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم دلانا بہت ضروری ہے، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی والدین ’’ودیما‘‘ نامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، پاکستانی والدین اپنے 18 سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
قونصلر جنرل نے مزید کہا کہ پاکستانی والدین بچوں کی صحت سمیت دیگر حقوق کا خیال رکھیں، ان قوانین کا اطلاق ریزیڈنٹ ویزا سمیت ورک پرمٹ پر یو اے ای میں اہل خانہ کے ساتھ مقیم پاکستانیوں پر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں 16 سے 17 لاکھ پاکستانی موجود ہیں، پاکستان کے کسی بھی شہر سے لوگوں کے یو اے ای جانے پر کوئی پابندی نہیں۔

Leave a reply