ایکنک اجلاس میں 187 ارب روپے کے کون سے ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے؟ بڑی خبر آ گئی
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس ہوا ہے جس میں ایکنک نے 187ارب روپےکے 7 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، ایکنک نےکراچی ییلو بس ریپڈ منصوبے کی منظوری دی ہے، کراچی ییلوبس منصوبے کے لیے 61 ارب روپےکی منظوری دی گئی ہے، 34 ارب روپےکاپشاور طورخم موٹروے منصوبہ منظور کیا گیا ہے، لاہورواٹرویسٹ مینجمنٹ منصوبےکی منظوری دے دی گئی ہے، واٹرویسٹ مینجمنٹ منصوبےکی لاگت 21 ارب روپےسےزائدہے، داسوہائیڈرل منصوبےکی زمین کیلئے 36 ارب روپےکی منظوری دی گئی ہے،
گوادرایسٹ بےمنصوبہ منظور کرلیاگیا ہے، گوادرایسٹ بےمنصوبے کی لاگت 16 ارب روپےہے، رحیم یارخان میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے، رحیم یارخان تا بہاولپور ٹرانسمیشن لائن پر 15 ارب روپےلاگت آئے گی، کرتاپورراہداری منصوبے کے لیے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے،