19 ارکان اسمبلی کا اضافہ ، خیبرپختونخوا اسمبلی نے نئی تاریخ رقم کر دی

0
64

پشاور:بالآخر پاکستان کامیاب ہوگیا ، قبائلی علاقوں کو صوبہ خبیر پختونخواہ میں ضم کرنے کے بعد وہاں سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا کر فیصلے پر مہر لگا دی ، اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے نئی تاریخ رقم کر دی، قبائلی اضلاع کے 16 منتخب اور تین مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں بھی تبدیلی آگئی ہے جہاں سےپہلی بار منتخب اراکین نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔اسمبلی اجلاس میں نومنتخب اراکین نے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تو وہیں وزیراعلی محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی قید سے آزاد کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

خبیر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے بلاول آفریدی نے کم عمر ترین رکن اسمبلی کی حثیت سے حلف لیکر ریکارڈ قائم کیا وہیں جنوبی وزیرستان سے آئے کارکن منفرد لباس کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی بلاول آفریدی نے کم ترین رکن اسمبلی کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ان کی عمر 25 سال 8 ماہ ہے۔

Leave a reply