قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے19نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار250کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے19ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.45 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد می330ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.61فیصد رہی ، اسی طرح لاہور میں 521 ٹیسٹوں میں سے6کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح1.15 فیصد رہی جبکہ فیصل آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 163کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت کیسز کی شرح 0.61فیصد رہی ۔ اسی طرح پشاور میں 257ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک ٹیسٹ مثبت آیا اسطرح مثبت کیسز کی شرح 0.39فیصد ریکارڈ کی گئی۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ 24 جنوری تک جاری رہنے کا امکان
فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی
رواں برس ہی روسی افواج کو یوکرینی علاقوں سے نکالنا بہت مشکل ہے،امریکا
بلوچستان مالی بحران:فوری اقدامات نہ کئےتوہم سخت فیصلے کرنے پرمجبور ہوںگے، وزیراعلیٰ بلوچستان
جوکچھ امریکن انٹرنیشنل اسکول میں طالبہ کے ساتھ سلوک ہوا اس کی مذمت کرتےہیں:سٹی سکول
نیا پاکستان اورنیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح میں اضافہ

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے کی تعداد میں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بیجنگ کے فراہم کیے گئے کورونا ڈیٹا پر رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 70 فیصد بڑھی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 3 سالوں میں پہلی مرتبہ 63 ہزار سے زائد کورونا مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ نیشنل ہیلتھ کمیشن میں بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جیاؤ یاہوی نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک 59 ہزار 938 افراد ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار 503 اموات براہ راست کورونا وائرس کی وجہ سے اور 54 ہزار 435 اموات کورونا اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔

Shares: