بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ کے راستے وطن پہنچ گئے
لاہور:بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی واہگہ کے راستے وطن پہنچ گئےا،طلاعات کے مطباق بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے 193 پاکستانی واہگہ کے راستے وطن پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق مختلف بھارتی ریاستوں سے یہ پاکستانی نجی گاڑیوں پر بارڈر تک پہنچے تھے اور ان لوگوں نے گذشتہ رات بھارتی شہر امرتسر میں گزاری تھی۔ وطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں 72 گھنٹوں تک رکھا جائے گا اور ان کاطبی معائنہ بھی ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق علاج معالجے اور دیگر ویزوں پر بھارت جانے والے یہ پاکستانی بھارت میں کورونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن اور بارڈر بند ہونے سے بھارت میں پھنس گئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی خصوصی پرواز پی کے 784 ترکی میں پھنسے 284 پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی گئی اور انہیں قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیاجب کہ 2 مشتبہ مسافروں کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کردیا گیا ہے۔