1965 کی جنگ میں ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے مثالی جراتمندی کا مظاہرہ ‏کیا، صدر مملکت

1965 کی جنگ میں ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے مثالی جراتمندی کا مظاہرہ ‏کیا، صدر مملکت

باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ‏55 سال قبل آج کے دن مسلح افواج اور قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ‏ملایا تھا۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے مثالی جراتمندی کا مظاہرہ ‏کیا اور مسلح افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ آزمائش کے لمحات میں قوم، افواجِ پاکستان کے ساتھ بہادری سے لڑی۔ پوری قوم شہدا وطن کو سلام اور ان کے اہلخانہ کے جذبہ استقلال کوخراج تحسین پیش ‏کرتی ہے۔ شہدا کے اہل خانہ نے وطن کی حفاظت اور سلامتی کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانی ‏دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جذبہ ستمبر 1965 ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے اور میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کی بدولت ہم بہت سے امتحانوں میں سرخرو ہوئے ہیں۔ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور جذبہ ایمانی نے پاکستان کو ناقابل ‏تسخیر بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے دفاعی میدان میں ہم خود انحصاری کی منزل حاصل کرچکے ہیں۔ افواج سرحدوں کی حفاظت اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ‏بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے


یوم دفاع پاکستان پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگار شہدا پر تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی یادگار شہدا پر یوم دفاع کی تقریب ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، تقریب کے آخر میں نیول چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔ قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا

Comments are closed.