بھارت کے 198 پر 3 آؤٹ

بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست
0
96

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے اور بھارت نے بنگلادیش کا 257 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا جبکہ ویرات کوہلی 103 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، شبھمن گل 53 اور روہت شرما نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

جبکہ اس سے قبل آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ اب تک بھارت ٹیم نے 3 آوٹ ہوگئے ہیں اور 198 اسکور بن چکا ہے واضح رہے کہ پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، لٹن داس 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

تاہم واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو کر رہے ہیں، ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نجم الحسن شانتو نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کراؤڈ ہمیں سپورٹ کرے گا، دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتےتو بولنگ ہی کرتےجبکہ کھلاڑی میچز کو انجوائے کر رہے ہیں۔

Leave a reply