. ان 19 اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رہیں گے.

باغی ٹی وی : حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنا شروع کردیا ہے .پنجاب کے 19 اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رہیں گے.جن میں سوات ، پشاور ، لاہور ، نوشہرہ ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، سرگودھا ، سیالکوٹ ، ملاکنڈ ، صوابی ، ملتان ، منڈی بہاوالدین ، گوجرانولہ ، اوکاڑہ ، رحیم یار خان ، توبہ تِک سنگ ، بہالپور ، دیر لوئر ، گجرات شامل ہیں
باقی تمام اضلاع کے تعلیمی ادارے 24 مئ کو کھولیں گے،

خیال رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الز مان کی زیرصدارت ایس سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت ،وزیرصحت سندھ، اور تمام فیڈریٹنگ یونٹوں کے چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی، تاہم شادی میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد شریک ہوں گے اور تقریبات گھر سے باہر کھلی جگہ پر منعقد کی جاسکیں گی، جب کہ 24 مئی سے 7 جون تک مرحلہ وار تعلیمی شعبے بھی کھول دیئے جائیں گے، میٹرک اور انٹر سمیت تمام امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، جب کہ وزارت تعلیم کی سفارش کے مطابق پیشہ ورانہ امتحانات بھی ہوں گے۔

Shares: