بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دوست نے ایک ہزار روپے کیلئے اپنے دوست کی جان لے لی-

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونے میں 68 سالہ سیکیورٹی گارڈ رمنا گوپال کاٹگی کی لاش ملی۔ پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ مقتول کا تعلق ریاست کرناٹک سے ہے لیکن مہاراشٹر میں اس کا کوئی جاننے والا نہیں تھا تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ دوست نے ہی سیکیورٹی گارڈ کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اپنے مخبروں کے نیٹ ورک کو متحرک کیا تو پتہ چلا کہ مقتول کا سومناتھ نامی ایک دوست ضلع تھانے میں موجود ہے اور ریاست مہاراشٹر سے باہر جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پولیس نے سومناتھ کو گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے خون میں رنگے ہوئے پیسے اور مقتول کا موبائل فون مل گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Shares: