پاک ترک دوستی؛ مری میں 2 روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

0
60

مری :ملکہ کوہسار مری میں پاک ترک دوستیسیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جہاں پی سی بھوربن میں دو روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق گیریژن کمانڈر مری میجرجنرل واجد عزیز نے ملکہ کوہسار مری میں واقع پی سی بھوربن میں ترکی کے لذیز کھانوں کا دو روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا ۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پہلے روزترکش فوڈ فیسٹیول میں پاکستانی شیفز کے ہاتھوں سے بنےترکیہ کے روایتی کھانوں کومہمانوں نےخوب سراہااورترکش فوڈ فیسٹیول میں لال رنگوں سے سجے ترکی کے جھنڈے بھی نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

میلے کی افتتاحی تقریب میں سیاحوں سمیت کاروباری شخصیات کےعلاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کری اور ترکش پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔سیاح اور فیملیوں کی بڑی تعداد نے ترکش فوڈ فیسٹیول کو بے حد پسند کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میلے مزید منعقد ہونے چاہئے۔

محکمہ سیاحت میں آسیہ گل کی تین ماہ کی خدمات قابل ستائش تاریخی اور یادگار

ادھر مری اور مضافات میں آج بھی برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ کوژک ٹاپ پر ٹریول ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ توبہ اچکزئی میں برفباری کے دوران لاپتا پولیو ٹیم کو بھی ریسکیو کر لیا گیا، جس کے بعد پولیو ٹیم کو طبی معائنے کیلئے قلعہ عبداللہ ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ چمن شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بھر گئے۔

سیاحت کے فروغ کےلیے پنجاب حکومت کے قابل تحسین اقدامات

شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات آج سے سندھ بھر میں پڑنے کا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ریکارڈ سردی متوقع ہے، کراچی میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حیدر آباد اور لطیف آباد میں بوندا باندی سے ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی آج سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت

مینگورہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور بالاٸی علاقوں کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آج سے آمد شروع ہوگئی ہے، نیا سلسلہ 21 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے بعد بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

Leave a reply