سیاحت کے فروغ کےلیے پنجاب حکومت کے قابل تحسین اقدامات

0
35

لاہور:سیاحت کے فروغ کےلیے پنجاب حکومت کے قابل تحسین اقدامات سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کےلیے کچھ بنیادی اقدامات کیے ہیں جو کہ قابل تحسین بھی ہیں، اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ پنجاب حکومت نے کلرکہار، مری اور دیگرمقامات پر امن وامان اورسیاحوں کی رہنمائی کےلیے پولیس اہلکاروں کی ذمہ داری لگادی گئی ہے

یہ اہلکار سیاحوں کی آمد ورفت کو محفوظ بنانے کےلیے اپنی خدمات بہتر انداز سے پیش کریں‌گے ، اس کےساتھ ساتھ ان مقامات تک رسائی کےلیے جہاں سیاحت سے متعلقہ سرکاری محکمے اور اہکار خدمات پیش کررہے ہیں وہاں پنجاب پولیس یہ بھی فریضہ ادا کررہی ہے اور منزل تک پہنچنے کےلیے مکمل رہنمائی فراہم کررہی ہے،

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ لاہور ، مری اور ٹیکسلا کے درمیان تک مختلف جگہوں‌ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں تاکہ ان راستوں پر سفر کرنے والے سیاحوں کوریفریش منٹ دی جائے اور ان کی رہمائی کےلیے تمام مکنہ حد تک خدمات پش کی جائیں ، اس حوالے سے سیکرٹری سیاحت پنجاب اور ڈی ٹی سی کے افسران اور اہلکاروں نے سیاحوں کو ہاٹ لائن رابطے کی سہولت بھی دی ہے اور ہرقسم کی خدمت بھی پیش کی ہے تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے

سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت

 

 

Leave a reply