بھکر میں گیس کے دھماکے میں مکان کی چھت نیچے آگئی جس میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ دربار سردار بخش کے قریب پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث کچن میں گیس بھر گئی تھی جس کے بعد ماچس جلاتے ہی دھماکا ہوا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مکان کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر باپ بیٹا جاں بحق ہوا اور خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے۔بھکر میں سردار بخش روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکہ کمرے میں آگ بھڑک اٹھی کمرے کی چھت زمین بوس ملبے تلے دب کر باپ اور اس کا کمسن بیٹا جاں بحق ،خاتون سمیت دو بچے زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو رسیکیو ایمرجنسیسروس 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر فاروق احمد خان روکھڑی موقع پر پہنچ گئے امدادی کام میں حصہ لیا

Shares: