دو ایرانی ایجنٹوں کو امریکی عدالت نے دی سزا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک عدالت نے دو ایرانی ایجنٹوں کو جاسوسی کے جُرم میں قصوروار قرار دے کر قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر امریکی شہریوں کی جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق امریکا کے محکمہ انصاف کے ایک بیان کے مطابق ان میں ایک مجرم 39 سالہ احمد رضا محمدی دوست دار امریکااور ایران کی دُہری شہریت کا حامل ہے۔دوسرا مجرم 60 سالہ ماجدغوربانی ایرانی شہری ہے اور وہ امریکا میں مقیم ہے۔ان پر امریکا میں ایرانی نظام کے مخالف امریکی شہریوں کو ہدف بنانے کے لیے ایرانی حکومت کی معاونت کا الزام تھا۔
امریکی عدالت نے احمد رضا دوست دار کو 38 ماہ اور غوربانی کو 30 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔دوست دار نے 2019ء میں حکومتِ ایران کے ایک غیر رجسٹر ایجنٹ کے لیے کام کرنے کا اعتراف کیا تھا جبکہ غوربانی کو ایران کے خلاف امریکا کی پابندیوں کے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا گیا تھا۔
امریکا کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے قومی سلامتی جان سی ڈیمرس نے کہا ہے کہ یہ دونوں افراد امریکی شہریوں کے بارے میں ایسی معلومات اکٹھی کیا کرتے تھے جنھیں ان شہریوں یا ان کے خاندانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا۔
امریکا کے وفاقی ادارہ تحقیقات ( ایف بی آئی) کی قومی سلامتی برانچ کے ذمے دار جے ٹب نے ان سرگرمیوں کو’خوف ناک‘ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ایف بی آئی امریکا میں ایران ایسے کسی اور ملک کے لیے اپنے شہریوں کی نگرانی کی سرگرمیوں کو قبول نہیں کرے گا۔
ایرانی جاسوسوں کو ایسے وقت میں امریکا میں سزا سنائی گئی جب امریکا اور ایران کے حالات کشیدہ ہیں، بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے،
بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟
ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟
ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا
تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا
امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،