امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

0
44

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے، حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی مارے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملہ امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے اڈے کے قریب ہوا، راکٹوں نے ہائی پروفائل مہمانوں کو لے جانے والی دو گاڑیاں تباہ کر دی ہیں جو ہوائی اڈے پر پہنچ گئیں تھیں اور انہیں پی ایم ایف کے ایک اہلکار کے ذریعہ لے جایا گیا تھا۔بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے کے بعد ایران کے ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے 6 افراد کے ساتھ ہی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ عراقی عہدیداروں اور سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ سلیمانی کے علاوہ عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں

امریکی راکٹ حملوں میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، تین گاڑیوں کو آگ لگ گئی حملہ گاڑیوں پر کیا گیا،

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

Leave a reply